میرے Airalo استعمال کرنے پر میں کس طرح رومنگ چارجز سے بچ سکتا ہوں؟

لوگوں کے Airalo استعمال کرنے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ ان کے موبائل کے بنیادی فراہم کنندگان سے رومنگ چارجز سے بچا جا سکے۔ آپ کے بیرون ملک eSIM استعمال کرنے کی صورت میں درج ذیل معلومات رومنگ چارجز سے بچنے میں آپ کی مدد کریں گی۔

رومنگ چارجز کب لیے جاتے ہیں؟

آپ کے موبائل پلان میں شامل کردہ کوریج کے علاقے سے باہر سفر کرنے کی صورت میں رومنگ چارجز لیے جاتے ہیں۔ آپ یہ جاننے کے لیے اپنے فراہم کردہ سے پڑتال کر سکتے ہیں کہ آپ کے پلان میں کون سے مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

میں رومنگ چارجز سے کیسے بچ سکتا ہوں؟

اگر آپ کے پاس اپنے بنیادی پلان کے لیے فزیکل SIM کارڈ ہو، تو رومنگ چارجز سے بچنے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ SIM کی کوریج کے علاقے سے باہر سفر کرنے سے قبل اسے اپنی ڈیوائس سے ہٹا دیں۔ اس طرح SIM کسی بھی نیٹ ورکس سے مربوط نہیں ہو سکتی۔ بصورت دیگر، آپ اپنی ڈیوائس میں مخصوص ترتیبات کو ایڈجسٹ کر کے رومنگ چارجز سے بچ سکتے ہیں۔

رومنگ چارجز سے بچنے کے لیے فوری چیک لسٹ درج ذیل ہے:

  1. اپنا کوریج کا علاقہ چھوڑنے سے قبل ایئر پلین موڈ فعال کریں
  2. اپنی بنیادی SIM غیر فعال کریں
  3. اگر ممکن ہو، تو اپنی بنیادی SIM کے لیے ڈیٹا رومنگ آف کریں
  4. اپنی ڈیوائس پر موبائل ڈیٹا سوئچ کرنے کو روکیں

ڈیوائس کی ترتیبات ایڈجسٹ کرنے کے بعد، درج ذیل سے آپ کو غیر مطلوبہ رومنگ چارجز سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے:

  • یہ دیکھنے کی غرض سے اپنے موبائل کے بنیادی فراہم کنندہ کے لیے بلنگ سیکشن کی پڑتال کریں کہ آیا آپ پر کوئی رومنگ چارجز لاگو ہو رہے ہیں۔
  • یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی eSIM ڈیٹا استعمال کر رہی ہے Airalo ایپ میں اس کے استعمال کو ٹریک کریں۔
  • کالز اور پیغامات کے لیے موبائل نیٹ ورک کا تقاضا نہ کرنے والی ایپس جیسے کہ WhatsApp، Telegram، یا Signal استعمال کریں۔

میں ایئر پلین موڈ کو کیسے فعال کر سکتا ہوں؟

ایئر پلین موڈ — یا فلائٹ موڈ فعال کرنا — اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی ڈیوائس کسی موبائل نیٹ ورک سے مربوط نہیں ہو گی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی بنیادی SIM بیرون ملک کسی نیٹ ورکس سے مربوط نہ ہو اپنا بنیادی کوریج کا علاقہ چھوڑنے سے قبل اسے آن کریں۔

iOS ڈیوائسز پر ایئر پلین موڈ آن کرنے کا طریقہ

  1. ترتیبات پر جائیں۔
  2. ایئر پلین موڈ فعال کریں۔

Android ڈیوائسز پر ایئر پلین موڈ آن کرنے کا طریقہ

  1. ترتیبات پر جائیں۔

  2.  نیٹ ورک اور انٹرنیٹمنتخب کریں۔

  3. ایئر پلین موڈ فعال کریں۔

میں ایئر پلین موڈ کو کب غیر فعال کر سکتا ہوں؟

آپ کے اپنی eSIM استعال کرنے کے لیے تیار ہونے تک ایئر پلین موڈ کو فعال رکھیں — یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنی بنیادی SIM، ڈیٹا رومنگ (اگر ممکن ہو)، اور سیلولر ڈیٹا کو سوئچ کرنا غیر فعال کر دیا ہو۔

میں اپنی بنیادی SIM کیسے غیر فعال کر سکتا ہوں؟

آپ کی بنیادی SIM وہ ہوتی ہے جسے آپ اپنے گھر میں باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں — یہ eSIM بھی ہو سکتی ہے۔

اپنی بنیادی SIM غیر فعال کرنے کے لیے، آپ کو اپنی ڈیوائس میں چند ترتیبات ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہو گی۔

iOS ڈیوائسز پر اپنی بنیادی SIM غیر فعال کرنے کا طریقہ

ترتیبات > سیلولر پر جائیں۔
2. اپنی بنیادی SIM منتخب کریں۔
3. یہ لائن آن کریں کو غیر فعال کریں۔

نوٹ کریں، سیلولر بعض خطوں کے لیے موبائل ڈیٹا ہو سکتا ہے۔

Android ڈیوائسز پر اپنی بنیادی SIM غیر فعال کرنے کا طریقہ

ترتیبات > نیٹ ورک اور انٹرنیٹ > SIM کارڈز پر جائیں۔
2. اپنی بنیادی SIM غیر فعال کریں۔

How can I turn off data roaming for my primary SIM?

ڈیٹا رومنگ آف کرنا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی SIM اپنے کوریج کے علاقے کے باہر ڈیٹا کو استعمال نہیں کرتی۔ آپ اپنی ڈیوائس میں چند ترتیبات کو ایڈجسٹ کر کے ڈیٹا رومنگ آف کر سکتے ہیں۔

iOS ڈیوائسز پر اپنی بنیادی SIM کے لیے ڈیٹا رومنگ غیر فعال کرنے کا طریقہ

ترتیبات > سیلولر پر جائیں۔
2. اپنی بنیادی SIM منتخب کریں۔
3. ڈیٹا رومنگ کو غیر فعال کریں۔

نوٹ کریں، سیلولر بعض خطوں کے لیے موبائل ڈیٹا ہو سکتا ہے۔

کیا میں Android ڈیوائسز پر اپنی بنیادی SIM کے لیے ڈیٹا رومنگ غیر فعال کر سکتا ہوں؟

بد قسمتی سے، Android کے صارفین مخصوص SIM کے لیے ڈیٹا رومنگ غیر فعال نہیں کر سکتے — ڈیٹا رومنگ کا اطلاق تمام زیر استعمال SIMs پر ہوتا ہے۔

کچھ eSIMs کے ڈیٹا رومنگ استعمال کرنے کا تقاضا کرنے کی وجہ سے، آپ کو یہ بات یقینی بنانے کی ضرورت ہو گی کہ رومنگ کی فیسز سے بچنے کے لیے آپ کی بنیادی SIM غیر فعال ہو۔

اگر آپ کی eSIM کو ڈیٹا رومنگ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، تو آپ درج ذیل کر کے ڈیٹا رومنگ غیر فعال کر سکتے ہیں:

ترتیبات > نیٹ ورک اور انٹرنیٹ > موبائل نیٹ ورک > رومنگ پر جائیں۔ 
2. رومنگ کو غیر فعال کریں۔

میں موبائل ڈیٹا سوئچ کرنے کو کیسے روک سکتا ہوں؟

موبائل ڈیٹا سوئچ کرنے کو روکنا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نیٹ ورک سے مربوط کرنے کے لیے آپ کی ڈیوائس دستیاب SIMs کے درمیان سوئچ نہ ہو۔ آپ کے ایک وقت میں صرف ایک SIM کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے آپ چند ترتیبات کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

iOS پر موبائل ڈیٹا سوئچ کرنے کو غیر فعال کرنے کا طریقہ

ترتیبات > سیلولر> سیلولر ڈیٹا پر جائیں۔ 
2. اپنی خریدی گئی eSIM کو ڈیفالٹ ڈیٹا لائن کے طور پر منتخب کریں۔
3.  سیلولر ڈیٹا سوئچ کرنے کی اجازت دیںکو غیر فعال کریں۔

Android پر موبائل ڈیٹا سوئچ کرنے کو غیر فعال کرنے کا طریقہ

ترتیبات > نیٹ ورک اور انٹرنیٹ > SIM کارڈز > موبائل ڈیٹا پر جائیں۔ 
2. اپنی Airalo eSIM کا انتخاب کریں۔

اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں یا اضافی معلومات درکار ہوں، تو آپ ہمیشہ ہماری معاونتی ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم 24/7 دستیاب ہیں اور مدد کر کے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

متعلقہ سوالات

دیگر موضوعات

کاپی رائٹ Airalo © 2021
  • x