تجدید کاریاں کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟

تجدید کاریوں کے ساتھ، Airalo ڈیٹا ختم ہونے کی صورت میں آپ کو اپنی eSIM کو خودکار طور پر ٹاپ اپ کرنے کی صلاحیت پیش کرتا ہے۔ Airalo کی جانب سے پیش کردہ کئی eSIMs کے لیے تجدید کاریاں فی الوقت دستیاب ہیں۔

آپ میری eSIMs >تفصیلات پر جا کر یہ دیکھنے کے لیے پڑتال کر سکتے ہیں کہ آیا متعلقہ پیکیج کے لیے آپ کا خریدا ہوا پیکیج تجدید کاریوں کی پیشکش کرتا ہے۔ اگر دستیاب ہے، تو آپ کو ایک سیکشن ملے گا جہاں آپ تجدید کاریوں کو فعال کر سکیں گے۔ اگر نہیں، تو آپ کو مربوط رہنے کے لیے دستی طور پر ٹاپ اپ خریدنے کی ضرورت ہو گی۔

تجدید کاریاں کیسے کام کرتی ہیں؟

آپ کی ضرورت کے مطابق، تجدید کاریاں آن اور آف ہو سکتی ہیں۔

فعال ہونے پر، جب آپ کے پاس ڈیٹا ختم ہونے لگے توآپ کی موجودہ زیرِ استعمال eSIM کے پیکج کی خود کار طور پر تجدید ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ نے 1 GB کا 7 دن والا eSIM پیکج خریدا ہے، تو ہر تجدید میں 1 GB ڈیٹا شامل ہو گا جو 7 دن کے لیے کارآمد ہو گا۔

  • آپ کی تجدید اس وقت خریدی جائے گی جب آپ کے پاس 10% ڈیٹا باقی ہو گا۔
  • تجدید کا پیکج اس وقت فعال ہو گا جب آپ کا ڈیٹا ختم ہو جائے گا۔

نوٹ کریں، تجدید کاریاں استعمال کرنے کے لیے آپ کا فعال طور پر eSIM استعمال کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ کی eSIM کا ڈیٹا پہلے سے ختم ہو چکا ہو یا آپ کے پیکج کی مدت ختم ہو چکی ہو تو آپ تجدید کو فعال نہیں کر سکتے۔

میں تجدید کاریوں کو کیسے آن کر سکتا ہوں؟

eSIM خریدنے کے بعد، آپ درج ذیل اقدامات کر کے تجدید کاریوں کو آن کر سکتے ہیں:

  1. متعلقہ eSIM کے لیے میری eSIMs کی تفصیلات پر جائیں۔
  2. تجدید کاریوں کے سیکشن کی جانب اسکرول کریں۔
  3. ٹوگل کو فعال کریں تا کہ یہ آن دکھائے۔

جب آپ تجدید کاریوں کو آف کرنا چاہیں، تو ٹوگل کو غیر فعال کریں تا کہ یہ آف دکھائے۔

میرے ڈیٹا کی مناسب مقدار استعمال کرنے سے قبل اگر میری مدت میعاد ختم ہو جائے تو کیا ہو گا؟

ڈیٹا کی مناسب مقدار استعمال کرنے سے قبل اگر آپ کی مدت میعاد ختم ہو جاتی ہے تو آپ کے پیکج کی تجدید نہیں ہو گی۔ اس صورت میں، تجدید کاریاں خودکار طور پر، آف ہو جائیں گی۔

اگر میرے پیکج میں کالز اور متن شامل ہوں تو کیا ہو گا؟

اگر آپ ایسا پیکج استعمال کررہے ہیں جس میں کالز اور متن شامل ہیں، تو آپ کی جانب سے ڈیٹا کی مناسب مقدار استعمال کرنے کی صورت ہی میں اس کی تجدید ہو گی۔ آپ کا تجدید کاری کے پیکج میں بھی کالز اور متن شامل ہوں گے۔

میں تجدید کاریوں کے لیے ادائیگی کیسے کروں؟

آپ کو تجدید کاریاں استعمال کرنے کی خاطر ادائیگیوں کے لیے محفوظ کردہ کارڈ کی ضرورت ہو گی۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ تجدید کاریوں کی ادائیگی کے لیے Airmoney، Apple Pay، اور PayPal کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

اگر آپ کا محفوظ کردہ کارڈ زائد المیعاد ہونے والا ہے، تو ہم آپ کو اپنے کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اطلاع بھیجیں گے تاکہ آپ مربوط رہ سکیں۔

اگر تجدید کاری کی ادائیگی پروسیس نہ ہو سکی، تو آپ کے پیکج کی تجدید نہیں ہو گی اور آپ کو چارج نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ کے کوئی اضافی سوالات ہیں یا کوئی معاونت درکار ہے، تو براہ کرم بلا جھجھک رابطہ کریں۔ ہماری معاونتی ٹیم 24/7 دستیاب ہے اور اسے مدد کر کے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

متعلقہ سوالات

دیگر موضوعات

کاپی رائٹ Airalo © 2021
  • x