Airalo کیوں ؟ ہمارے صارفین ہمارے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں

جب بات eSIM کارڈز کی ہو، تو Airalo کے برابر کوئی بھی نہیں۔ 2019 میں قائم کردہ، Airalo دنیا کا پہلا اور اب تک کا سب سے بڑا eSIM اسٹور رہا ہے۔ سینکڑوں صارفین، ہزاروں جائزوں کے ساتھ، اور بے شمار ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتے ہوئے، ہم بہترین eSIM پلانز کے لیے ایک موزوں انتخاب ہیں۔ یہ جاننے کے لیے پڑھیں کہ صارفین کو Airalo eSIMs کے متعلق کیا پسند ہے!

eSIMs ہی کیوں؟

تصور کریں کہ: آپ کے پاس ایک نیا فون ہے اور اب آپ کو فزیکل SIM کارڈ کے ساتھ ایک مقامی ڈیٹا پلان کا سیٹ اپ کرنے کے لیے اپنے مقامی اسٹور تک جانا ہو۔ وقت لگتا ہے، ہیں نا؟ آپ کو کیسا لگے گا کہ آپ باآسانی اپنے گھر سے اور صرف ایک ڈیوائس کے ذریعے اس اسٹور تک رسائی حاصل کر لیں؟ 

یہ وہ حل ہے جس کی ہم پیشکش کر رہے ہیں۔ کبھی بھی (اور کہیں بھی) ڈیٹا پلانز ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار کنیکٹویٹی کو آسان، مزید مناسب، اور مستحکم بناتا ہے — تین چیزیں جن کے ساتھ ہم متفق ہوتے ہیں!

eSIM سے کیا مراد ہے؟ 

eSIM سے مراد "ایمبیڈڈ سبسکرائبر کی شناخت کا ماڈیول" ہے۔ فزیکل SIM کارڈ کے برعکس، ایمبیڈڈ SIMs آپ کی ڈیوائس میں براہ راست شامل کی جاتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ Airalo ایپ سے خود مختار طور پر ڈیٹا پلانز کو ڈاؤن لوڈ اور فراہم کنندگان کو سوئچ کر سکتے ہیں۔

فزیکل SIM کارڈ کے بجائے eSIM استعمال کرنے کے چند فوائد درج ذیل ہیں:

  • QR کوڈ کے ساتھ اپنا پلان ڈاؤن لوڈ کریں
  • اپنی eSIM پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے دوران اپنی پرائمری لائن برقرار رکھیں
  • اپنی eSIM سے دیگر ڈیوائسز پر ڈیٹا منسلک کریں
  • آسان رسائی کے لیے اپنے فون پر متعدد eSIMs محفوظ کریں (اپنی ڈیوائس کی بنیاد پر)
  • کسٹم لیبلز کے ساتھ اپنی eSIMs کو نام دیں اور انہیں منظم کریں
  • رومنگ کے اخراجات سے بچیں — تمام Airalo eSIMs پری پیڈ اور مقامی نیٹ ورکس کی جانب سے معاونت پذیر ہوتی ہیں

جانیں کہ آیا آپ کی ڈیوائس eSIMs کی معاونت کرتی ہے

پُر یقین نہیں کہ آیا آپ کی ڈیوائس eSIM کی معاونت کرے گی؟ جاننے کے لیے درج ذیل مراحل کو فالو کریں۔ 

1۔ چیک کریں کہ آیا آپ کی ڈیوائس eSIM کی معاونت کرتی ہے 

یہ جاننے کے لیے کہ آیا آپ کا فون eSIM سے مطابقت پذیر ہے، آپ eSIMs کی معاونت کرنے والی ڈیوائسز کی ہماری فہرست چیک کر سکتے ہیں۔ اگرچہ حالیہ ترین Apple اور Android ڈیوائسز eSIMs کی معاونت کرتی ہیں، تاہم نوٹ کریں کہ کچھ ممالک اور نیٹ ورکس eSIM کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کا فون ماڈل یا ڈیوائس ہماری فہرست میں مینشن نہیں ہے، تو آپ اپنی ڈیوائس کی IMEI (بین الاقوامی موبائل کے سامان کی شناخت)، چیک کر سکتے ہیں، جو ممکنہ طور پر آپ کی ڈیوائس کی ترتیبات پر موجود ہوتی ہے۔ اگر آپ کا فون eSIM کے لیے معاونت پذیر ہوا، تو آپ کو اپنی IMEI کے ساتھ "eSIM،" "eSIM معاونت،" یا "ورچوئل SIM کارڈ" نظر آئے گا۔

2۔ چیک کریں کہ آیا آپ کا فون ان لاک ہے

eSIM استعمال کرنے کے لیے، آپ کے فون کو موبائل نیٹ ورک سے بھی ان لاک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکثر نیٹ ورکس کے لیے، اس کا مطلب فون کا مکمل طور زیرِ ملکیت ہونا، اور پابندیوں کے بغیر SIM کارڈز کو شامل، تبدیل کرنا، اور ہٹانا ہے۔ اگر آپ پُر یقین نہیں کہ آیا آپ کی ڈیوائس ان لاک ہے، تو آپ اس کا اسٹیٹس جاننے کے لیے اپنے سیلیولر کے فراہم کنندہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

eSIM استعمال کرنے کے فوائد

ہر وقت موبائل ڈیٹا کی دستیابی ہر صورت حال کے لیے عملی طور پر موزوں ہے۔ یہ کچھ فوائد ہیں جو ہمارے صارفین ہمارے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں (اور وہ کیوں سوچتے ہیں کہ Airalo کے eSIM پلانز بہترین ہیں!)۔

فوری کنیکٹویٹی

تقریباً تمام صارفین اس بات سے متفق ہیں کہ فوری کنیکٹویٹی ایک بڑا انقلاب ہے۔ جیسا کہ ہمارے ایک صارف، Dr. Jolin، ہمیں بتاتے ہیں کہ:

آپ ایک دوردراز ملک کا سفر کر سکتے ہیں کہ جہاں آپ انٹرنیٹ رومنگ پر سینکڑوں ڈالرز خرچ کریں گے، یا آپ دو کافیز کی قیمت میں چند منٹس کے اندر یہ ایپ، eSIM حاصل کر سکتے اور مقامی ڈیٹا کے فراہم کنندہ انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں!

اپنی چھٹیوں یا کاروباری سفر میں آپ کا وقت قیمتی ہوتا ہے، اور آپ یہ وقت محض فزیکل SIM کارڈ استعمال کرنے کے لیے صرف نہیں کرنا چاہیں گے۔ ایمبیڈڈ SIM کے ساتھ، آپ فوری اور آسان طور پر ڈاؤن لوڈ، انسٹال کر سکتے اور مربوط ہو سکتے ہیں۔

عالمی کوریج

ہمیں تجربہ کار مسافروں کی جانب سے بے شمار جائزے موصول ہوئے ہیں جو eSIM ٹیکنالوجی پر سوئچ کر رہے ہیں۔ ایک صارف، BCگریگوری کا کہنا ہے کہ:

میں نے کئی سالوں کے دوران دنیا بھر میں 45 ممالک کا سفر کیا ہے۔ میں نے بیرون ملک سفر کے لیے Airalo کو، اب تک، آسان ترین، سب سے زیادہ مفید، اور قیمت کے لحاظ سے نہایت موزوں انتخاب پایا ہے۔

سینکڑوں ممالک اور خطوں کے لیے پلانز کے ساتھ، Airalo کے پاس مسلسل سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بہترین eSIMs موجود ہیں۔ ان سب تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو محض eSIM معاونت کا حامل ایک فون درکار ہو گا۔

ہمارے براعظمی اور عالمی پلانز کے ساتھ اس کی مزید وضاحت کر دی گئی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ یورپ میں سفر کر رہے ہیں، تو آپ واحد eSIM سے آنے والے موبائل ڈیٹا کے ساتھ متعدد ممالک میں مربوط رہ سکتے ہیں!

مناسب اور شفاف

ہمارے تبصروں میں مسلسل نمایاں ہونے والی ایک چیز یہ ہے کہ eSIMs ہوم نیٹ ورک سے رومنگ کا ایک مناسب متبادل ہیں۔ ڈیوڈ شاؤٹن ہمیں بتاتے ہیں کہ:

میں نے اب تک متعدد بار eSIM کو استعمال کیا ہے اور میں نہایت مطمئن ہوں۔ میں نے اسے بعض دفعہ مہینے کے آخر میں بھی استعمال کیا ہے، جب میرے ریگولر کیریئر سے تمام ڈیٹا ختم ہو چکا تھا، اور اپنے کیریئر کی نسبت Airalo کے ذریعے کچھ MBs خریدنا زیادہ سستا پڑتا ہے۔

اب، یہ نہایت متاثر کن ہے! جب آپ کا ہوم فراہم کنندہ آپ کو کسی اور ملک میں ڈیٹا کوریج کی پیشکش کرتا ہے، تو عام طور پر زیادہ ریٹس چارج کیے جاتے ہیں۔ یومیہ رومنگ پلانز کی لاگت ایک دن میں $10-15 ڈالرز سے زائد ہو سکتی ہے — جو کہ فی ہفتہ $70 سے زیادہ بنتے ہیں۔ 7 دن کے پلان کے لیے Airalo کے پلانز کا آغاز $5 سے ہوتا ہے۔ ہمارے حساب سے یہ ایک بہترین ڈیل ہے! 

24/7 معاونت

چونکہ Airalo متعدد ممالک اور خطوں میں موجود ایک عالمی تنظیم ہے، اس لیے ہماری ایک معاونتی ٹیم ہے جو ہر وقت کام کرتی ہے۔ لیوی بورومیو کا کہنا ہے کہ:

تیز جوابات، تفصیلی اور کارآمد وضاحتوں، اور میرے مسائل کے فوری حل کی وجہ سے مجھے اپنے سوال میں بہترین تجربے کا سامنا ہوا۔ میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ آپ عمل کاری کے بجائے کسٹمر کو ترجیح دیتے ہیں۔ مجموعی طور پر شاندار تجربہ، اور میں پراڈکٹ سے نہایت مطمئن ہوں۔

ہم جانتے ہیں کہ ہر کوئی eSIM کا ماہر نہیں ہے اور آپ کے سفر میں آپ کی رہنمائی اور معاونت کرنے کے لیے اپنی دستیابی کی یقین دہانی کروانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہماری معاونتی ٹیم سے رابطہ کرنے کے لیے ای میل، سوشل میڈیا، اور Airalo ایپ میں چیٹ فنکشن سمیت، متعدد طریقہ کار موجود ہیں۔

ہمیں یہ جان کر اچھا لگے گا کہ Airalo نے آپ کے سفر کے تجربے کو کیسے تبدیل کیا! App Store یا Google Play پر ہمارے لیے ایک تبصرہ فراہم کریں۔


eSIMs کو آزمانے اور مربوط رہنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں؟

اپنی eSIMs کو خریدنے، نظم کرنے، اور کبھی بھی، کہیں بھی ٹاپ اپ کرنے کے لیے Airalo ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں!

Airalo | Download mobile app
Airalo | Use your Free Credit

اپنا بقایا کریڈٹ استعمال کریں۔

آپ دوستوں کے ساتھ اپنا ریفرل کوڈ شیئر کر کے Airmoney میں USD $3.00 کما سکتے ہیں۔