ریفرل پروگرام کی شرائط و ضوابط

یہ دستاویز ان شرائط و ضوابط کو نمایاں کرتی ہے جو کہ Airalo کے موجودہ یا مستقبل میں کسی بھی وقت کھولے جانے والے تمام اکاؤنٹس پر قابل اطلاق ہوں گی۔

ریفرل پروگرام Airalo کے رجسٹر کردہ صارفین کو کریڈٹس کمانے کی اجازت دیتا ہے جن کا اطلاق دوستوں کو Airalo پر ریفر کرنے کے ذریعے Airalo پر ان کی درج ذیل خریداریوں پر ہو سکتا ہے۔


1۔ داخلہ/اہلیت

1.1۔ ریفرر

ریفرل پروگرام کی اہلیت حاصل کرنے کی غرض سے، صارف کو Airalo پر اکاؤنٹ تخلیق کرنا چاہیئے یا پہلے سے موجود ہونا چاہیئے۔

1.2۔ ریفر کردہ دوست

اس پروموشن کی اہلیت حاصل کرنے کی غرض سے، صارف Airalo پر نیا ہونا چاہیئے اور ریفرل کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے یا اپنی پہلی خریداری پر چیک آؤٹ کے وقت اس کا اطلاق کر کے اکاؤنٹ تخلیق کرنا چاہیئے۔


2۔ ریفرل کا طریقہ کار

2.1۔ Airalo صارف کو ایپ میں موجود ریفرل سیکشن میں جا کر اپنے منفرد ریفرل کوڈ کو حاصل کرنا چاہیئے۔

2.2 Airalo صارف ("ریفرر") کو اپنے دوست ("ریفر کردہ دوست") کے ساتھ اپنا منفرد ریفرل کوڈ شیئر کرنا چاہیئے۔

2.3۔ ریفر کردہ دوست کو اپنے سائن اپ کرنے اور اپنی پہلی خریداری مکمل کرنے پر ریفرل کوڈ استعمال کرنا چاہیئے۔

2.4۔ ریفر کردہ دوست کی جانب سے اپنی پہلی خریداری کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد، ریفرر کو انعام موصول ہو گا، جو ان کے ریفرل انعام کے سیکشن میں نظر آئے گا۔


3۔ ریفر کردہ دوست کو ملنے والی رعایت کی تفصیلات

3.1۔ ریفر کردہ دوست کو اپنے سائن اپ یا چیک آؤٹ کرنے پر ریفرل کوڈ درج کرنا چاہیئے۔

3.2۔ کسی بھی eSIM کی خریداری پر رعایت کا اطلاق ہو گا۔ صرف پہلی خریداری کے لیے موزوں ہے۔

3.3۔ ریفرل رعایت کو دیگر پروموشنز سے ملایا یا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

3.4۔ اگر داخلوں نے پہلے ہی ریفرل کوڈ ریڈیم کر لیا ہے اور اس پروموشن سے فائدہ اٹھا چکے ہیں تو کمپنی کی صوابدید پر وہ نااہل ہو سکتے ہیں۔


4۔ ریفرر کے انعام کی تفصیلات

4.1۔ ریفرر ہر اس دوست پر کریڈٹ کا انعام موصول کرے گا جو کامیابی سے ریفر ہو گیا ہو۔

4.2۔ دوست کی جانب سے اپنی پہلی خریداری کرنے پر ریفرر کو پش اطلاع اور ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ انعام ریفرل انعام کے سیکشن میں بھیج دیا جائے گا۔

4.3۔ ریفرر چیک آؤٹ کرنے اور کوئی eSIM یا ٹاپ اپ خریدنے پر بطور Airmoney کمائے گئے کریڈٹ کو استعمال کرنے کے قابل ہو گا۔ ریفرر متعدد مرتبہ اس پروموشن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

4.4۔ کریڈٹ کو رعایت سے ملایا یا کوئی دیگر پروموشن کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

4.5۔ انعام کا کریڈٹ ناقابل منتقلی، ناقابل تبدیلی، اور ناقابل نقد ہو گا۔ 

4.6۔ Airalo ایپ اور www.airalo.com ویب سائٹ کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

4.7۔ توثیق/دورانیہ: غیر معینہ۔


5۔ منسوخیاں/ریفنڈز

5.1۔ Airalo درج ذیل کسی بھی وجوہات کی وجہ سے کسی بھی آرڈر کو منسوخ یا تدوین کرنے، یا اس پروموشن کا استعمال منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے:

5.2۔ مشکوک یا جعلی خریداری کی سرگرمی۔

5.3۔ یکساں کسٹمر یا کسٹمرز کے گروپ سے وابستہ متعدد اکاؤنٹس یا متعدد چیک آؤٹس کے استعمال سمیت، پروموشن کا ناجائز استعمال۔

5.4۔ رعایت کو غلط مقصد کے لیے استعمال کرنا (بشمول eSIMs کی دوبارہ فروخت یا دوبارہ فروخت کرنے کے مقصد کے لیے کسٹمرز کی جانب سے پراڈکٹس کو خریدنے کی غرض سے رعایت کا استعمال)۔


6۔ معیاری شرائط و ضوابط

6.1۔ اس مہم میں داخل ہو کر، آپ ان شرائط و ضوابط سے منسلک ہونے کو قبول کرتے اور متفق ہوتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے ان شرائط و ضوابط کو پڑھ لیا اور سمجھ گئے ہیں۔

6.2۔ پروموٹر ان شرائط و ضوابط کو تبدیل کرنے یا کسی بھی وقت اور بغیر پیشگی نوٹس دیے کوئی بھی پروموشنز منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

6.3۔ کوئی داخلے اس بات کا حق محفوظ نہیں رکھتے کہ مہم کے حوالے سے پروموٹر کی جانب سے کسی بھی فیصلے یا شرائط و ضوابط کی توضیع یا اینٹریز کی اہلیت کے تعین کی مخالفت کریں۔ پروموٹر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور اس میں کوئی دو رائے درج نہیں ہو گی۔

6.4۔ اگر اینٹرینٹ کی شناخت کے حوالے سے کوئی تنازعہ ہوا، تو پروموٹر اپنی ذاتی صوابدید پر، اس بات کا حق محفوظ رکھتا ہے کہ، اینٹرینٹ کی شناخت کا تعین کرے۔

6.5۔ پروموشنل ویب سائٹ تک رسائی پر آنے والا خرچہ اینٹرینٹ کی ذمہ داری ہوتا ہے اور انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کے استعمال پر انحصار کرتا ہے۔ پروموٹر اینٹری کی شمولیت پر کہیں بھی قابل اطلاق خرچے کا معاوضہ ادا کرنے کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔ کسی بھی اینٹری پر کہیں بھی ہونے والا قابل اطلاق خرچہ ریفنڈ نہیں ہو گا۔